اکنامک کوریڈور سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کو فائدہ حاصل ہو گا‘ سپیکر پنجاب اسمبلی
تمام صوبے اس سے یکساں طور پر مستفید ہونگے اور ملک میں اقتصادی اور معاشی خوشحالی آئے گی‘ رانا محمد اقبال
جمعرات 11 جون 2015 22:41
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پاکستانی قوم تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ اگر ہم بانی ٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتی۔ بین الاقوامی معیار کی تعلیم کی فراہمی کے خواب کو میاں محمد شہبازشریف عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔ حکومت نے صحت اور تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدام اٹھائے ہیں۔
تعلیم مستحکم جمہوریت کے لیے لازم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے پنجاب گروپ آف کالجز کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سپیکر نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کیلئے روح کی حیثیت رکھتی ہے۔آج ترقی یافتہ قومیں تعلیم کی بدولت ہی جانی پہچانی جاتی ہیں۔(جاری ہے)
ارشاد نبوی ﷺ ہے کہ ’’علم کا حصول ہر مسلمان پر فرض ہے ۔
‘‘رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کو اس سے فائدہ حاصل ہو گا۔ تمام صوبے اس سے یکساں طور پر مستفید ہونگے اور ملک میں اقتصادی اور معاشی خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے دن رات کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔حکومت پنجاب وظائف اور نقد انعامات سے طلباء کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی‘ بدعنوانی اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے کوشاں ہے۔بامقصد زندگی گزارنے کیلئے نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ہنر بھی سیکھنا چاہیے۔ سپیکر نے اس امر پر زور دیا کہ بنیادی سطح پر سب کو تعلیم دی جائے۔انہوں نے کہاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں اس وقت اتقاق و اتحاد اور یگانگت سے کام لینا ہو گا۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستان کو ایک مضبوط جمہوری ریاست بنانے کے لیے ، بچوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہمارا اخلاقی اور قومی فرض ہے۔ بعدازں سپیکر نے پوزیشن ہولڈر کو گاڑی کی چابی بطور انعام دی۔مزید اہم خبریں
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.