انتخابات میں دھاندلی کے مرتکب سرکاری اہلکاروں کو سزا دی جائے ،مشتاق احمد خان

جمعرات 11 جون 2015 22:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نائب امیر مشتاق احمد خان کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں اھاندلی ،بد انتظامی اور نااہلی کے مرتکب سرکای افسروں اور پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔وہ چمکنی میں نومنتخب ڈسٹرکٹ کونسلر خالد وقاص اور دیگر کونسلروں کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔استقبالیہ سابق یونین ناظم واصل فاروق نے دیا تھا۔

ا س موقع پر جماعت ا سلامی ضلع پشاور کے امیر صابر حسین،نومنتخب ڈسٹرکٹ کونسلر خالد وقاص اور واصل فارروق نے بھی خطاب کیا۔ مشتاق احمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بد ترین دھاندلی کرکے نااہلی کا ثبوت دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ کرپٹ لوگ انتخابات کے ذریعے عوامی احتساب سے ڈرتے ہیں اور نہیں چاہتے کہ اختیارات شفاف اور باکردار قیادت کے ہاتھ میں آجائے۔

(جاری ہے)

مشتاق احمد خان نے کہا بلدیاتی انتخابات شدید بد انتظامی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔لیکن یہ لوگ جماعت اسلامی کا راستہ ایسے ہتھکنڈوں سے نہیں روک سکتے۔انھوں نے چمکنی کے عوام کو مبارکباد دی جنھوں نے بھار ی اکثریت سے خالد وقاص کو سہ فریقی اتحاد اور پی ٹی آئی کے مقابلہ میں کامیاب کرایا ۔انھوں نے کہا کہ اس وقت جن لوگوں کے ہاتھ میں ا قتدار ہے انھوں نے قومی خزانے کو لوٹا ہے۔

وسائل سے مالا مال اس ملک کو انھوں نے پچھلے 70سال سے اختیارات پر قابض لوگوں نے قوم کے حقوق پر قبضہ ڈال رکھا ہے اور اب انتخابات کے ذریعے آنے والی تبدیلی کا راستہ دھاندلی سے روکنا چاہتے ہیں لیکن جما عت ا سلامی ان کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ملکی وسائل کو قومی مفاد میں استعمال کرے گی اورپاکستان کو ایشین بلکہ عالمی ٹائیگر بنائے گی۔انھوں نے کہا کہ دھاندلی کے پیداوار لوگ قوم کی قیادت نہیں کر سکتے۔اگلی بار جماعت اسلامی قوم کی قیادت کرے گی