عمران فاروق قتل، مبینہ سہولت کار کی برطانیہ حوالگی کا کیس،جواب داخل کرانے کے لیے وفاقی حکومت کو دوہفتے کی مہلت

جمعرات 11 جون 2015 22:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے مبینہ سہولت کار معظم علی خان کی برطانیہ حوالگی سے متعلق کیس میں جواب داخل کرانے کے لیے وفاقی حکومت کو دوہفتے کی مہلت دے دی ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیوایم کے رہنما عمران فاروق قتل کیس کے مبینہ سہولت کارمعظم علی خان کی برطانیہ حوالگی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔عدالت نے معظم علی خان کی برطانیہ حوالگی سے متعلق کیس میں جواب داخل کرانے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے مہلت طلب کرنے پر دو ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔ مبینہ ملزم معظم علی خان 90 روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں ہے۔

متعلقہ عنوان :