موجودہ دورمیں براڈبینڈ دنیا میں سب سے تیزی سے فروغ پانیوالی ٹیکنالوجی بن گئی ہے ، پاکستان میں 3G اور 4G سبسکرائبرزکی تعداد 13.02ملین ہوگئی ہے، چیئرمین پی ٹی اے سید اسماعیل شاہ اوردیگرکا8 ویں پاکستان TeleCON-2015کانفرنس سے خطاب

جمعرات 11 جون 2015 23:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین سید اسماعیل شاہ نے کہا کہ ITU کے مطابق موجودہ دورمیں براڈبینڈ دنیا میں سب سے تیزی سے فروغ پانیوالی ٹیکنالوجی بن گئی ہے ۔ اگلی نسل کی ٹیکنالوجیزکی شروعات کے ایک سال کے اندر پاکستان میں 13.02ملین سبسکرائبرزنے 3G اور 4G کواپنا لیا ہے ۔وہ جمعرات کو 8 ویں پاکستان TeleCON-2015کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

کانفرنس میں ٹیلی کام کے ماہرین اور ممتاز مقررین نے تیرتر معاشی ترقی اور صارفین کے اطمینان کیلئے ٹیلی کام میں اگلی نسل کی ٹیکنالوجیزکے تعارف اور پاکستان کے آئی سی ٹی کے شعبہ کے حوالے سے ترقی پسند خیالات پیش کئے۔کانفرنس کا موضوع ’’کاروبار ی اور سماجی حرکیات میں باسہولت ایجادات‘‘ رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سید اسماعیل شاہ نے کہا کہ پاکستان میں موبائل براڈ بینڈ کے استعمال میں 590 فیصد اضافہ ہوا ہے جوکل مارکیٹ کے 7فیصد کے برابر ہے اوریہ ملک بھر میں 74 فیصد سم کے استعمال کی عکاسی کرتا ہے۔

معروف جوہری سائنسدان ڈاکٹر پرویز ہود بھائی نے کہا کہ ایک قوم کی حیثیت سے پاکستان لوگوں پر مشتمل ہے جو ابتدائی طور پر علم اور ٹیکنالوجی کے صارفین ہیں ۔تاہم ہمیں علم اور ٹیکنالوجی کے ’’ پیش کار‘‘ بننے کی کوشش کرنی چاہیے۔ فاصلاتی تعلیم نے ہمارے تعلیمی اداروں میں انقلاب برپا کردیا ہے اور اس کے خامیوں کا خاتمہ کردیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کی ٹیکنالوجیز ٹھوس آلات پرمشتمل نہیں ہوں گی ۔ مصنوعی انٹیلی جنس دنیا میں انقلاب لانے کیلئے تیزی سے فروغ پارہی ہے اورہمیں نئی دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے تیزی لانی چاہئے۔ سائبر کرائمز اور سیکورٹی امریکی ایجنڈے پر سرفہرست ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ پاکستان ان ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں کم شکار نہیں ہے۔ ڈاکٹر ہود بھائی نے بجلی کی تقسیم اور پیداوار کے لئے نیٹ میٹرنگ طریقہ کارکی تعیناتی کی حمایت کی۔

ٹیلی کمیونیکیشنز اور آئی سی ٹی کی صنعتوں کی ٹیکسیشن کی ساخت پر تقریر کرتے ہوئے پی ٹی اے چیئرمین سید اسماعیل شاہ اوروزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے رکن ایچ آرڈی طاہر مشتاق پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کی صدرجہاں آرا کے تبصرہ سے اتفاق کیا۔جہاں آرا نے اپنی تقریرمیں ٹیلی کام اورآئی سی ٹی جیسے ترقی پذیراور ہائی پوٹینشل شعبوں پر ٹیکسوں کے بوجھ کوکم کرنے کی ضرورت پرزوردیا اورکہا کہ تیزی سے بڑھنے کی آزادی دی جائے اورقومی معیشت کو صحت مندانہ آمدنی سے لبریز اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں۔

تعمیر مائیکرو فنانس بینک کے بانی، صدر اور سی ای او ندیم حسین نے پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے کیلئے موبائل بینکنگ میں تبدیلی کے پیراڈائم پر متاثر کن پریزنٹیشن پیش کی۔ ٹیلی نار کے’’ ایزی پیسہ ‘‘ کے سی ایف او یحیی خان نے کہا کہ موبائل بینکنگ صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ سے ملک میں مالیاتی شمولیت کے پیمانے میں بھی انقلاب آگیا ہے ۔

فورم کے کنوینر اور Shamrock کمیونیکیشنز پرائیویٹ کے سی ای اومینن راڈریجئس نے کہا کہ قومی ٹیلی مواصلات کے مقاصد اور پالیسیوں کی عالمی ٹیلی کام کے میدان میں تیزتر تکنیکی ترقی کیلئے ان کی فوری طورپر realignments کی ضرورت ہے۔کانفرنس کواپنے وسیع علم اور گہری بصیرت سے آگاہ کرنے والے دیگر ممتاز مقررین میں پاکستان سافٹ ویئرہاؤسزایسوسی ایشن (پاشا) کی صدر جہاں آرا،پی ٹی سی ایل میں ای وی پی ریگولیٹری افیئرز عمران قریشی، سی پی ایل سی کے سربراہ احمد چنائے اور ایرکسن پاکستان کے سی ای او ایشلے گولڈ شامل تھے ۔

انعام الرحمن نے توانائی کے بحران کو پائیدار اور قابل عمل سلوشنز فراہم والے متبادل توانائی کی پیداوارکیلئے انقلابی ٹیکنالوجیزپرتبادلہ خیال کیا جو ٹیلی کام اور آئی سی ٹی کی طرح ہائی ٹیک صنعتوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنا سکتے ہیں ۔ قومی ڈیٹا کنسلٹنٹ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر عمارہ مسعود، ’برانڈکریو‘ کے ڈائریکٹر امین رمل، NEX ڈگری پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای اوعمران محی الدین ،پین کلاؤڈلمیٹڈ کے اے کے iOS ڈویلپر ضیاء خان ، ڈیجیٹل میڈیا کی ماہرمہوش رضوی اورAKUH سے ایم ڈی سائیکاٹری کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ میاں نے بھی کانفرنس کے دوران متاثرکن تقریریں کیں۔