کوئٹہ میں 4 اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج ، تربت میں کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد گرفتار
جمعہ 12 جون 2015 11:05
تربت/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) تربت میں ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے ، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا ، دوسری طرف گزشتہ روز دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ تھانہ پشتون آباد میں درج کر لیا گیا ۔ایف سی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر تربت کے علاقے نصیرآباد میں ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کی۔
کاروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔(جاری ہے)
گرفتار افراد سیکورٹی فورسز اور قومی تنصیبات کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے۔ گزشتہ روز ڈیوٹی کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ متعلقہ تھانہ پشتون آباد میں درج کر لیا گیا ۔ ایف آئی آر ایس ایچ او طیب الرحمن کی مدعیت میں درج کی گئی۔ مقدمے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ۔ دوسری جانب واقعے کے بعد سے ایف سی ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس میں اب تک 24 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.