اوباڑو، 30 سے زائد مقدمات میں مطلوب 6 ڈاکو گرفتار

جمعہ 12 جون 2015 11:05

اوباڑو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء )سندھ کے علاقہ اوباڑومیں پولیس نے سرچ آپریشن اور پولیس مقابلے کے دوران 6 ڈاکو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او اوباڑو اختر بلو کے مطابق پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاو ن کر کے گاوٴں مٹھو بھٹو، راٹھا آباد، اور ریتی روڈ کے علاقے سے دو درجن سے زائد ڈکیتی لوٹ مار اور قتل کے مقدمات میں مطلوب ڈاکو کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہوگیا ۔