پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے پیرس ایئر شو میں حصہ لیں گے

جمعہ 12 جون 2015 12:05

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے پیرس ایئر شو میں حصہ لیں گے

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر 17 طیارے پیرس ایئر شو 2015ء میں حصہ لیں گے۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والے ایئر شو میں 44 ممالک شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق پیرس میں پیر سے شروع ہونے والے ایئر شو کا اہتمام فرنچ ایئرو سپیس انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے کیا ہے۔ ایئر شو میں حصہ لینے کے لئے پاکستان کے تین جے ایف تھنڈر طیارے پائلٹس کے ہمراہ پیرس پہنچ گئے ہیں۔ ایک جے ایف تھنڈر طیارہ شو میں روزانہ فضائی کرتب دکھائے گا جبکہ دوسرے طیارے کو شو کے موقع پر جدید ہتھیاروں کی نمائش میں رکھا جائے گا۔ ایئر شو میں دنیا کے 44 ممالک شرکت کریں گے