آئن سٹائن کے ذاتی خطوط کیلیفورنیا میں نیلام کیے جائیں گے
جمعہ 12 جون 2015 12:20
واشنگٹن۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) نظریہ اضافت کے بانی البرٹ آئن سٹائن کے ذاتی خطوط کیلفورنیا کے نیلام گھر " پروفائلز ان ہسٹری" میں نیلام کیے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق ان خطوط سے یہ معلوم ہو سکے گا کہ آئن سٹائن جب سائنسی کام نہیں کر رہے ہوتے تھے تو کیا سوچتے تھے اور بچوں کو کیا مشورے دیتے تھے۔
(جاری ہے)
مثال کے طور پر ایک خط میں آئن سٹائن اپنے بیٹے کو جیومیٹری کی جانب زیادہ سنجیدگی سے توجہ دینے کا کہتے ہیں اور دوسرے خط میں اپنی ایک دوست کو جسے اپنے شوہر کی بے وفائی کا پتہ چلتا ہے تسلی دیتے ہیں۔
انہوں نے اپنے چچا کو ان کی سترویں سالگرہ پر جو خط لکھا تھا اس میں ماہر طبیعیات نے انہیں اپنے کھلونے انجن کی یاد دلائی تھی جو چچا نے انہیں ان کے بچپن میں تحفہ دیا تھا اور جس کی وجہ سے ان کی سائنس میں دلچسپی پیدا ہوئی تھی۔خیال کیا جاتا ہے کہ ہاتھ سے لکھے اور ٹائپ کردہ ان 27 خطوط میں سے ہر ایک 5 ہزار سے 40 ہزار ڈالر میں فروخت ہوگامزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.