نائجیریا اور 4 ہمسایہ ممالک کا بوکو حرام کے مقابلے میں مجوزہ مشترکہ فورس تشکیل دینے کا فیصلہ
جمعہ 12 جون 2015 12:22
ابوجا۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) نائجیریا اور 4 ہمسایہ ممالک کے سربراہان نے بوکو حرام گروپ کے مقابلے میں مجوزہ مشترکہ فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سربرا ہان کی ملاقات کے دوران اپنے ابتدائی کلمات میں نائجیریا کے صدر محمد بخاری نے کہا ہے کہ اس ٹاسک فورس کی کمان اْن کے ملک کو سنبھالنی چاہیئے، کیونکہ زیادہ فوجیوں کا تعلق اْن کے ملک سے ہوگا، جب کہ میدان جنگ بھی نائجیریا کی ہی سر زمین ہوگی۔
اْنھوں نے ہر 6 ماہ بعد اس فورس کی کمان دوسرے ملک کو تبدیل کیے جانے کی تجویز سے اختلاف ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ٹاسک فورس غیرموٴثر ہوجائے گی اور اس کی کارکردگی متاثر ہوگی۔ محمد بخاری نے عہد کیا کہ اگلے ماہ اس فورس کا افتتاح کرنے کیلئے10کروڑ ڈالر فراہم کریں گے۔(جاری ہے)
یہ اجلاس نائجیریا کے دارلحکومت، ابوجا میں ہوا، جس میں چاڈ، نائجر اور بینن کے صدور اور کیمرون کے وزیر دفاع نے شرکت کی۔
چاڈ، نائجر اور کیمرون نے اس سال کے اوائل میں فوجیں تعینات کی ہیں، جس پر نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں سے دہشت گردی کا ایک سلسلہ دیکھا گیا۔اس کے نتیجے میں چھڑنے والی لڑائی میں بوکو حرام کے زیر قبضہ زیادہ تر علاقہ اْن سے چھن گیا۔ تاہم، بورنو ریاست کے دارلحکومت، میدوگری اور دیگر مقامات پر از سر نو حملے شروع ہوئے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اصفہان کی سیٹلائٹ تصاویر سے نقصان واضح نہیں، امریکی میڈیا
-
پانڈا ڈپلومیسی، چین 2 پانڈا امریکا بھیجے گا
-
امریکہ رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتا، بلنکن
-
روس کا سپرسونک بمبار طیارہ گر کر تباہ
-
ٹرمپ کیخلاف عدالتی کارروائی، ایک شخص کی عدالت کے باہر خود سوزی
-
وائٹ ہائوس کا ایران پر اسرائیلی حملے پر تبصرے سے گریز
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.