جرمنی :گراس کورٹ ٹینس ٹورنامنٹ رافیل نڈال نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

جمعہ 12 جون 2015 12:29

جرمنی :گراس کورٹ ٹینس ٹورنامنٹ رافیل نڈال نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا ..

فرینکفرٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) جرمنی میں کھیلے گئے گراس کورٹ کے ٹینس ٹورنامنٹ میں ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال نے قبرص کے حریف مارکوس بغداتیس کو زیر کر کے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

دو بار ومبلڈن چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرنے والے سپین کے سٹار ٹینس پلیئر رافیل نڈال نے گراس کورٹ سیزن کا بھی فاتحانہ آغاز کر دیا۔ انہوں نے جرمنی میں کھیلے گئے مرسڈیز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے میچ میں قبرص کے حریف مارکوس بغداتیس کو زبردست مقابلے کے بعد سات چھ ، چھ سات ، چھ دو سے شکست دیتے ہوئے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی جہاں ان کا مقابلہ آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومک سے ہو گا

متعلقہ عنوان :