کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما عامر خا ن اور دیگر کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی،

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 جون 2015 12:40

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 جون 2015 ء) : ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان اور دیگر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں عدالت نے عامر خان کے ریمانڈ میں 25 جون تک کی توسیع کر دی. عدالت نے عامر خان کو عدالتی تحویل میں جیل بھجواتے ہوئے حکم دیا کے عامر خان کو 25 جون کو دابارہ عدالت میں پیش کیا جائے. جبکہ عامر خان کی بی کلاس میں منتقلی کی درخواست بھی منظور کر لی گئی ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عامر خان کے وکیل نے جیل کی بی کلاس میں منتقلی کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھی جس میں یہ موقف دیا گیا تھا کہ عامر خان نے پولیٹیکل سائنس میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی ہے، وہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ممبر ہیں اور ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں لہٰذا انہیں جیل کی بی کلاس میں منتقل کیا جائے.تاہم عدالت نے درخواست کو منظور کرتے ہوئے عامر خان کو جیل کی بی کلاس میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا. واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان پر دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کو پناہ دینے کا الزام عائد ہے.

متعلقہ عنوان :