بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ نہیں کروں گا: راہول ڈریوڈ

جمعہ 12 جون 2015 12:42

بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ نہیں کروں گا: راہول ڈریوڈ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دا وال کے نام سے معروف بہترین بیٹسمین راہول ڈراوڈ نے کہا ہے کہ وہ بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ نہیں کریں گے کیونکہ وہ اس عہدے کیلئے ابھی ذہنی طور پر تیار نہیں ہیں۔ 42 سالہ راہول ڈراوڈ کو بھارتی ٹیم کا کوچ بنائے جانے کے حوالے سے مطالبہ بڑھتا جا رہا ہے تاہم راہول خود اس عہدے کیلئے خواہشمند نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ممبئی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مجھے بھارتی ٹیم کی کوچنگ میں کوئی کشش محسوس نہیں ہوتی، اگرچہ بھارتی ٹیم کا کوچ بننا ایک اہم اور ہر ایک کا پسندیدہ عہدہ ہے لیکن میرے ساتھ ایسا نہیں ہے، مجھے انڈر19 ٹیم اور اے ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور میں پراعتماد ہوں کہ اس عہدے پر بہترین طریقے سے کام کر پاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں کھلاڑی ایک طویل عرصے تک ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر آتے ہیں کہ انہیں مزید کوچنگ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ انہیں صرف ایک ایسا گائیڈ درکار ہوتا ہے جو انہیں بہتر کارکردگی دکھانے کے حوالے سے معمولی رہنمائی فراہم کر سکے۔

متعلقہ عنوان :