مسلمانوں میں بہتر تاثر کیلئے انتہاء پسند مودی سرکار دلیپ کمار کو بھارت رتن ایوارڈ دے گی

جمعہ 12 جون 2015 12:59

مسلمانوں میں بہتر تاثر کیلئے انتہاء پسند مودی سرکار دلیپ کمار کو بھارت ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی اور نریندر مودی کی حکومت بھارت کی مسلم کمیونٹی میں اپنا تاثر بہتر بنانے کیلئے بالی ووڈ فلم سٹار دلیپ کمار کو بھارت رتن ایوارڈ دے گی۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر گجرات فسادات میں ہزاروں مسلمانوں کے قتل کے الزامات ہیں، مودی اس وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے جنہوں نے ہندو بلوائیوں کو مسلمانوں کے خلاف قتل و غارت سے روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی تھی۔

مودی اب وزیر اعظم بن چکے ہیں لیکن بھارت کے مسلمان ان سے دور ہوتے جا رہے ہیں، اسی تاثر کو بہتر بنانے کیلئے مودی حکومت نے مسلمان اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو بھارت رتن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دلیپ کمار93 سال کے ہو چکے ہیں اور ان کی صحت کافی خراب رہتی ہے اس لئے اس بات کا امکان نہیں کہ وہ ممبئی سے دہلی جا کر یہ ایوارڈ وصول کریں۔

(جاری ہے)

کانگریس کی حکومت نے جب سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو بھارت رتن سے نوازا اور اس وقت کے صدر پرناب مکھرجی ان کے گھر گئے اور ایک تقریب میں انہیں یہ ایوارڈ دیا کیونکہ واجپائی بیماری کی وجہ سے چلنے سے معذور ہو چکے تھے۔

کچھ عرصہ قبل ہی بالی ووڈ اداکار ششی کپور کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا تو ان کی بیماری کے سبب ہی تقریب دہلی کی بجائے ممبئی میں منعقد کی گئی۔

متعلقہ عنوان :