بھارت نے پاکستان کیخلاف جارحانہ رویہ اختیار کر رکھا ، (ن)لیگ کی قیادت میٹرو منصوبوں میں مگن ہے‘ عابد حسین صدیقی

جمعہ 12 جون 2015 13:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کر رکھا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت میٹرو منصوبوں میں مگن ہے مسلم لیگ ن کی حکومت آئے روز بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غر یبوں کا خون نچوڑ رہی ہے آئی ایم ایف کے مطالبہ پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام سے زیادتی ہے حکومت فی الفور اضافہ واپس لے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سالانہ400ارب کی کر پشن نے قومی اداروں اور ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مشکلات کا شکار کر رہی دوسری طرف میٹر ریڈر بھی 300 یونٹ سے زائد یونٹ ڈال کر عوام کو خودکشیوں پر مجبور کریں گے۔

متعلقہ عنوان :