انتظامیہ نے مسلمانوں کو نئے گھر الاٹ کئے لیکن ہندوؤں کی مخالفت کے بعد ان کی الاٹمنٹ بھی منسوخ کر دی

جمعہ 12 جون 2015 13:10

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء )بھارتی ریاست گجرات میں انتظامیہ نے مسلمانوں کی بستی گرا کر نئے گھر الاٹ کیے تاہم ہندووٴں کی مخالفت پر الاٹمنٹ منسوخ کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ریاست گجرات کے بڑودہ شہر میں 8 ماہ پہلے انتظامیہ نے ترقیاتی منصوبے کے تحت 2000 سے زائد مسلمانوں کے مکانوں پر مشتمل کلیان نگر بستی منہدم کر دی تھی اور قانون کے تحت مسلمانوں کو شہر میں متبادل مکان الاٹ کیے گئے ، تاہم انتہاپسند ہندووٴں کی مخالفت کے سبب میونسپلٹی نے الاٹمنٹ منسوخ بھی کر دی