ہارون آباد‘ جامعہ قاسم العلوم میں عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے مقابلہ حسن قرات اور نعت خوانی کا انعقاد

جمعہ 12 جون 2015 13:13

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) تحصیل پاپولیشن آفس کی جانب سے جامعہ قاسم العلوم میں عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے مقابلہ حسن قرات اور نعت خوانی کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ کے بچوں نے مقابلہ میں حصہ لیا جیتنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔بہت بڑی تعداد میں طلباء اساتذہ اور لوگوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر تحصیل آفیسر ہارون آباد اکمل شہزاد اور عطاء محمد خان نے اس پروگرام کے مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ ماں بچے کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بچوں کے مابین وہ وقفہ جو کہ قرآن ، و حدیث میں متعین ہے اس کے مطابق وقفہ ضروری ہے ، محکمہ نے علماء کے پلیٹ فارم سے اس بات کو اجاگر کرنے لیے صوبہ بھر میں پروگرام کرائے جا رہے ہیں جس کا مقصد عوامی شعور آگہی پیدا کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

ہمارے فلاحی مراکز میں تربیت یافتہ عملہ بھی عوامی خدمات انجام دے رہا ہے ۔اجلاس میں شہریوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر مولانا محمد قاسم قاسمی نے کہا کہ ہم اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کی بچے کو دو سال دودھ پلائی جس کا مقصد بچے اور ماں کی صحت کی حفاظت ہے کے اسلامی اصول کی تائید کرتے ہیں ۔انعامات حاصل کرنے والے بچوں قرات میں پہلی پوزیشن محمد علی حسن ، دوسری طالب حسین اور تیسری محمد افضل ،نعت میں پہلی پوزیشن وحید احمد ، دوسرا بلال مسعود ، تیسرا محمد ارسلان نے حاصل کی اس کے علاوہ بھی دیگر بچوں کو انعامات دیے گئے ۔