ایران اور عرااق زیارت کیلئے جانے والے مسافروں کیلئے فیری سروس شروع کر نے پر غور

جمعہ 12 جون 2015 14:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ایران اور عراق زیارت کیلئے جانے والے مسافروں کے لیے کراچی سے ایک فیری سروس شروع کرنے کی تجویز پر پورٹس و شپنگ کی وزارت غور کررہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پورٹس وشپنگ کے وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل کی صدارت میں ایک اجلاس پی این ایس سی کے آفس میں منعقد ہوا، جس کے دوران مطلع کیا گیا کہ پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے ایک تیز رفتار کارگو فیری سروس بھی تیاری کے مراحل میں ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک قومی جذبے کے تحت حکومت زائرین کے لیے فیری سروس شروع کرنے کی خواہشمند ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سروس فضائی سفر کے مقابلے میں سستی ہوگی اور یہ ایران اور عراق میں مقدس مقامات کی زیارت پر جانے والے لوگوں کیلئے یہ بہترین متبادل راستہ ہے۔وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل نے نجی شعبے کو حصہ اس طرح کے منصوبوں میں حصہ لینے کی دعوت دی۔اجلاس میں ڈائریکٹر پورٹس اینڈ شپنگ عارف الہٰی اور اس وزارت کے دیگر اعلیٰ سطح کے حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :