عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے فارم 15 کے غائب ہونے کا معاملہ اہم نوعیت اختیار کرگیا
جمعہ 12 جون 2015 14:25
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) عام انتخابات 2013ء میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے فارم 15 کے غائب ہونے کا معاملہ اہم نوعیت اختیار کرگیا ، فارم 15 کے حوالے سے سب سے زیادہ شور مچانے والی جماعت تحریک انصاف کی جیتی ہوئی نشستوں کے 43 فیصد پولنگ سٹیشنز کے فارم 15 غائب ، پیپلزپارٹی 40 فیصد فارم 15 غائب ہونے کے ساتھ دوسرے نمبر پر ، حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) کی جیتی ہوئی نشستوں کے 28 فیصد پولنگ سٹیشنوں میں فارم 15 غائب ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل انکوائری کمیشن کو پیش رپورٹ کے حوالے سے تحریک انصاف فارم 15 غائب ہونے کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے ۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کو قومی اسمبلی کے حلقوں کے 33 فیصد حلقوں کے فارم 15 غائب ہیں ۔ غائب فارم 15 میں سب سے زیادہ تعداد سندھ کے پولنگ سٹیشنز کی ہے ، سندھ کے حلقوں میں 39 فیصد پولنگ سٹیشنز کے فارم پندرہ غائب ہیں ۔(جاری ہے)
خیبرپختونخوا اسمبلی کے 43 فیصد پولنگ سٹیشنوں پر فارم 15 غائب ہیں ، بلوچستان کے 40 فیصد پولنگ سٹیشنوں پر جبکہ پنجاب کے 28 فیصد پولنگ سٹیشنوں کے فارم 15 غائب ہیں ۔
دوسری طرف سے سب سے زیادہ فارم 15 کا معاملہ اٹھانے والی تحریک انصاف بھی اس معاملے میں سب سے آگے ہے ۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جیتی ہوئی نشستوں کے 43 فیصد پولنگ سٹیشنز کے فارم 15 غائب ہیں ۔ پیپلزپارٹی کی جیتی ہوئی نشستوں کے 40 فیصد جبکہ (ن) لیگ کی جیتی ہوئی نشستوں پر 28 فیصد پولنگ سٹیشنوں کے فارم 15 غائب ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.