وزیراعلیٰ سندھ بھتہ خوری روکنے کیلئے حکمت عملی وضع کریں ، کراچی میں دہشتگردوں کو ملنے والے بھتے کا راستہ روکا جائے ، سندھ حکومت انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ مل کر دہشتگرد نیٹ ورک توڑ دے ، دہشتگردوں کو مالی مدد کرنیوالے ذرائع کو ختم کردیا جائے

وزیراعظم نواز شریف کی وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ہدایت

جمعہ 12 جون 2015 14:25

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ہدایت کی ہے کہ بھتہ خوری روکنے کیلئے حکمت عملی وضع کی جائے ، کراچی میں دہشتگردوں کو ملنے والے بھتے کا راستہ روکا جائے ، سندھ حکومت انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ مل کر دہشتگرد نیٹ ورک توڑ دے ، دہشتگردوں کو مالی مدد کرنیوالے ذرائع کو ختم کردیا جائے ۔

جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف کراچی پہنچے تو وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسحق ڈار اور وزیر تجارت خرم دستگیر بھی تھے ۔ ایئرپورٹ پر وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اہم ملاقات کی جس میں کراچی آپریشن اور گزشتہ روز ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی رینجرز کے بیان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم نواز شریف نے بھتہ خوری روکنے کیلئے حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں دہشتگردوں کو ملنے والے بھتے کا راستہ روکا جائے ، سندھ حکومت انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ مل کر دہشتگرد نیٹ ورک توڑ دے ، دہشتگردوں کو مالی مدد کرنیوالے ذرائع کو ختم کردیا جائے۔