باغیوں کے پیچھے ہٹ جانے تک سعودی اتحاد برقرار رہے گا، قطر

جمعہ 12 جون 2015 14:28

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء)قطر نے کہا ہے کہ سعودی قیادت میں قائم اتحاد اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق باغی پیچھے نہیں ہٹ جاتے۔ عالمی میڈیا کے مطابق یہ اعلان قطر کے وزیر خارجہ خالد العطیہ نے ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اتحاد اس وقت تک ختم نہیں کیا جائے گا، جب تک سلامتی کونسل کی قراردادوں خصوصاً قرارداد نمبر2216 پر عمل نہیں ہوجاتا۔ اپریل میں منظور کی گئی اس قرارداد میں حوثی باغیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ قبضہ کیے گئے تمام علاقے چھوڑ دیں اور کچھ عرصہ پہلے ہونے والے قومی ڈائیلاگ میں نئے آئین کی تشکیل سمیت جن باتوں پر اتفاق کیا گیا تھا ان کی پاس داری کریں۔