بھارت کو 1965اور 71ء کی جنگوں سے سبق سیکھنا چاہیے‘ پاک فو ج بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی‘آرمی چیف نے کشمیر پر دلیرانہ اور دوٹوک موقف اپنا کر کشمیریوں کی بھر پور انداز میں ترجمانی کی ہے

مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے مرکزی چیف آرگنائزر سید یاسر نقوی کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 12 جون 2015 14:32

مظفر آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے مرکزی چیف آرگنائزر سید یاسر نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کو 1965اور 71ء کی جنگوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔ پاک فو ج بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی۔چیف آف آرمی سٹاف نے کشمیر پر دلیرانہ اور دوٹوک موقف اپنا کر کشمیریوں کی بھر پور انداز میں ترجمانی کی ہے۔ پوری پاکستانی‘ کشمیری قوم اور تمام سیاسی جماعتیں سپہ سالار کی پشت پر کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر ی گزشتہ 67سالوں سے آزادی کیلئے برسر پیکار ہیں ۔وہ دن دور نہیں جب کشمیر ی مکمل آزاد ہونگے اور پوری ریاست کا پاکستان کیساتھ الحاق ہو گا۔صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے یاسر نقوی نے مزید کہا کہ مودی سرکار کسی خام خیالی میں نہ رہے ۔ اس کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے۔ کیا بھارتی حکمران بھول گئے کہ 1965اور 71ء کی جنگوں میں ان کیساتھ کیا ہوا تھا؟ ۔کیسے اس کی فوج کے دانت کھٹے ہو ئے تھے ۔بہادر پاکستانیوں نے بھارتی ٹینکوں کے نیچے لیٹ کر ان کے پڑ خچے اُڑا دئیے تھے۔

متعلقہ عنوان :