بھارت پاکستان کے خلاف گھناؤنے عزائم رکھتاہے‘بھارتی جارحیت کاجواب دینے کیلئے پوری قوم پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ ہے‘ بھارت کی گیدڑبھبکیوں کو سلامتی کونسل میں پیش کرکے اقوام متحدہ کے سامنے بھارتی چہرہ بے نقاب کیاجائے

آل جموں وکشمیرجمعیت علماء اسلام کے مرکزی ناظم مولاناقاضی محمودالحسن اشرف‘مولاناعبدالماجد و دیگر کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 12 جون 2015 14:33

مظفر آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) ہندوستانی جارحیت کے جواب کیلیے پوری قوم پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ ہے۔ بھارت کی گیدڑبھبکیوں کو سلامتی کونسل میں پیش کرکے اقوام متحدہ کے سامنے بھارتی چہرہ بے نقاب کیاجائے۔ بھارتی ڈرامے دیکھ کرمحظوظ ہونے والے مودی کی پاکستان دشمنی سے سبق حاصل کریں۔بھارتی چینلزپرپابندی عائد کیجائے ۔

مودی کے عزائم پاکستان کے متعلق پہلے سے ہی خطرناک ہیں۔پاکستان کی غیور عوام عسکری قوتوں کوتنہاء نہیں چھوڑیگی۔ان خیالات کااظہارآل جموں وکشمیرجمعیت علماء اسلام کے مرکزی ناظم عمومی مولاناقاضی محمودالحسن اشرف، مرکزی ناظم مولاناعبدالماجد،سیکرٹری اطلاعات علامہ عطاء اللہ علوی،پروفیسرلقمان مسعود،مولاناعبدالمالک صدیقی ایڈووکیٹ اوردیگر نے کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا بھارت پاکستان کے خلاف گھناؤنے عزائم رکھتاہے۔ بھارتی سامراجی طاقت کامنہ توڑجواب دینے کیلیے پاکستان کی غیورعوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہوگی۔انھوں نے کہا وقت آگیاہے کہ پاکستان کے مسلمان بھارتی عزائم کا چہرہ اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔ان خیالات کااظہارانھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا بھارت پاکستان کاازلی دشمن ہے۔لیکن باعث افسوس بات یہ ہے کہ بھارت کے ڈرامہ سیریز کو پاکستان میں جس دلچسپی سے دیکھاجاتاہے،جوپوری قوم کے لیے باعث شرم ہے۔انھوں نے مطالبہ کیاکہ پاکستان میں ایسے تمام بھارتی چینلزپرپابندی عائد کی جائے۔