برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی‘ آل جموں وکشمیرجمعیت علماء اسلام کیطرف سے ریاست بھرمیں یوم احتجاج منایاگیا

جمعہ 12 جون 2015 14:39

مظفرآبا د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) برما کے مظلوم مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف کی اپیل پر آزادکشمیرمیں بھی آل جموں وکشمیرجمعیت علماء اسلام کیطرف سے ریاست بھرمیں یوم احتجاج منایاگیا۔ مساجد میں خطبات جمعہ کے دوران مذمتی قراردادیں منظور۔امیرمرکزیہ مولانامفتی محمدرویس خان ایوبی (میرپور)ٰ، مرکزی جنرل سیکرٹری مولاناقاضی محمودالحسن اشرف (مظفرآباد) ، مولاناقاضی منظورالحسن (جلال آباد) ، مولانا عبدالشکور حقانی (نیلم ) ، مولانا سید عطاء اللہ شاہ (باغ ) ، مولانامفتی محمداختر، علامہ عطاء اللہ علوی ، مولاناعبدالماجد (ویلی)،مولا نا محمد عمر ان ،امیر راولپنڈی ڈویژن قاری عبد الر ؤ ف عثما نی ،مرکزی راہنما مو لا نا ر یا ض عثما نی ،مو لا نا حا فظ حسین احمد ،مولا نا عبد الغفو ر نقشبند ی سمیت ریاست بھرکی مساجد میں برما کے مظلوموں پرڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف احتجاج کیاگیا ۔

(جاری ہے)

خطبات میں مقررین نے واضح کیاکہ پاکستان اور عالم اسلام کی برما کے مسلمانوں پرہونے والے ظلم پرخاموشی معنیٰ خیز ہے۔ انھوں نے کہا ایک طرف بھارت کی گیدڑ بھبکیاں بھی جاری ہیں اور دوسری طرف برما کے مسلمانوں پر ظلم کی بارش کی جارہی ہے۔ اقوام عالم ان واقعات کانوٹس لے۔انھوں نے کہا برماکے مسلمانوں کے قتل عام پر او آئی سی کا خصوصی اجلاس طلب کیاجائے۔

بھا رتی گیدڑ بھبکیاں ایشیاء کے امن کو تباہ وبرباد کرسکتی ہیں۔ آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے،کشمیری فریضہ جہاد کو جاری رکھکر سامراج سے نجات حاصل کریں گے۔مقررین نے کہا مظلو مو ں کی حما یت انسا نی او ر اسلامی فریضہ ہے ۔

دینی مدار س ملک و قو م کے نظر یا تی محا فظ ہے ۔انھوں نے کہا انہوں نے او ای سی کا خصو صی اجلا س طلب کر کے بر ما فلسطین شا م کشمیر افغانستا ن سمیت دنیا بھر کے مظلو مو ں کی حما یت کے لیے ٹھو س مظبو ط منصو بہ بند ی او ر حکمت عملی کا مطا لبہ کیا ۔

انہو ں نے کہا علما ء کر ام اور دینی مدار س ملک و قوم کے نظر یا تی محا فظ ہیں او ر جغر افیا ئی محا ذ پر بھی قو می یکجہتی اور سر حدو ں کے تحفظ کے لیے افو اج پاکستا ن کے شا نہ بشا نہ ہو ں گے ۔بھارتی دہشت گر دی اور جارحیت کی دھمکیو ں کے جو اب میں چیف آ ف آر می جنرل ر احیل کا بیا ن ملی اور قو می غیر ت کا آئندہ دار ہے ۔اجے کے جے یو ائی او ر پو ری قو م اس کی مکمل تا ئید کر تی ہے ۔

و زیر اعظم پا کستا ن بھارتی جنگی عزا ئم کے مقابلہ میں ال پا ر ٹیز کا نفر نس کا انعقا د کر کے قو می مو قف کا اظہا ر کر یں انہو ں نے آزاد کشمیر کے آمدہ بجٹ میں تعلیمی بجٹ بڑھا نے انتظا می اخرا جا ت کم کر نے ملا زمین کی تنخو اؤ ں میں اضا فہ کر نے اور تر قیا تی اخراجات کو شفا ف بنا نے اور کر پشن کے سد با ب کے لیے اجتما عی مشاورت سے شفاف پا لیسی اختیا ر کر نے کا بھی مطا لبہ کیا گیا ۔انھوں نے کہا این جی اوز کاکردار بھی گھناؤناہے میڈیاجو معمولی معمولی واقعات کو سارا سارا دن دکھاتے ہیں مگر اتنے بڑے انسانی المیے پر خاموش تماشائی کاکرداراداکررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :