ناظم اعلیٰ تعلیم سعیدہ گیلانی دو روزہ دورہ پر نیلم پہنچ گئیں

جمعہ 12 جون 2015 14:39

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ناظم اعلیٰ تعلیم سعیدہ گیلانی دو روزہ دورہ پر نیلم پہنچ گئیں ،دورہ کے دوران وہ مختلف تعلیمی اداروں کا معائینہ کریں گی جبکہ اس دوران مختلف تقریبات سے بھی خطاب کریں گے ،سعیدہ گیلانی کا ناظم اعلیٰ تعلیم کا چارج سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دورہ نیلم ہے ،دوران دورہ ناظم اعلیٰ تعلیم عوامی شکایات پر گرلز ہائی سکول شاردہ سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں انکواریاں بھی کریں گی،محکمہ تعلیم کی دیگر آفیسران بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :