رمضان المبارک میں مستحق اور نادار لوگوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے ‘ فلمسٹار صائمہ نور

جمعہ 12 جون 2015 15:19

رمضان المبارک میں مستحق اور نادار لوگوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے ‘ فلمسٹار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) فلمسٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے ،تمام عالم اسلام نے رمضان المبارک کے حوالے سے تیاریاں شروع کردی ہیں ہر مسلمان صاحب حیثیت کا فرض ہے کہ رمضان میں مستحق اور نادار لوگوں کا بھی خیال رکھیں اوران کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دین اسلام وہ خوبصورت مذہب ہے جو دوسروں کی بھرپور مدد اور ہمدردی کا درس دیتا ہے ۔رمضان المبارک میں ہمیں اپنے غریب بہن بھائیوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے تاکہ وہ بھی خوشیوں میں شامل ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :