ہائیکورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لئے مومن پورہ قبرستان کو مسمار کرنے سے روک دیا

چیف سیکرٹری پنجاب اور ایل ڈی اے حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27جولائی کو جواب طلب کر لیاگیا

جمعہ 12 جون 2015 16:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لئے مومن پورہ قبرستان کو مسمار کرنے سے روکتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اور ایل ڈی اے حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درست گزاروں الطاف حسین و دیگر کی جانب سے محمد مصطفی خالد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ مومن پورہ قبرستان میں عرصہ دراز سے ہمارے اباؤ اجداد کی تدفین ہو رہی ہے لیکن اب حکومت کی طرف سے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لئے قبرستان کو مسمار کیا جا رہا ہے ۔

قبرستان کی مسماری سے قبروں کی بے حرمتی ہو گی ۔ عدالت نے درخواست گزاروں کا موقف سننے کے بعد قبرستان کی مسماری کو تاحکم ثانی روکتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اور ایل ڈی اے حکام سے 27جولائی کو جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیئے ۔

متعلقہ عنوان :