روس یوکرائن کے معاملے پرغلط بیانی سے کام لے رہا ہے، امریکا

جمعہ 12 جون 2015 16:24

کیف(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے روس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس یوکرائن کے معاملے پر واضح جھوٹ بولتے ہوئے یوکرائن کی مغرب نواز حکومت کو ختم کرنے کے لیے جاری جنگ پر پردہ ڈال رہا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیرسمانتھا پاور نے یوکرائنی دارالحکومت کیف میں جمع سینکڑوں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ماسکو کو سخت پیغام دیا اور کہا کہ روس یوکرائنی باغیوں کو مسلح کررہا ہے جب کہ روس نے یوکرائن کی منتخب ہونے والی نئی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے 14 ماہ سے جنگ چھیڑرکھی ہے تاکہ پہلے سے اقتصادی طور پر کمزور حکومت کو گرایا جاسکے۔

سمانتھا کے مطابق روس اپنے اس منصوبے پر میڈیا پروپیگینڈا اورعالمی فورم میں مبہم تقاریر کے ذریعے پردہ ڈال رہا ہے۔دوسری جانب روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرائن کے جنگ ذدہ علاقوں دونیسک اور لیوگانسک میں روسی افواج بھیجنے کی تردید کی ہے۔ روس نے اس سے قبل کئی فورم پر امریکا پرالزام عائد کیا ہے کہ وہ یوکرائنی تنازعے کو ہوا دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :