معاہدے کی خلاف ورزی کی سزا: نجکاری کمیشن نے فاطمہ ٹریڈنگ کی کنسوریشم کو نیلامی کے عمل سے روک دیا
جمعہ 12 جون 2015 16:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) نجکاری کمیشن نے ارب پتی عارف حبیب کی ملکیتی کمپنی فاطمہ ٹریڈنگ کی کنسوریشم کو نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی کو نیلامی کے عمل سے روک دیا ہے اور وجہ یہ بتائی ہے کہ کمپنی نے 2006ء کے نجکاری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹائزیشن (نجکاری) کمیشن کے تین رکنی کمیٹی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ فاطمہ گروپ نے 2006ء میں پاک عرب فرٹیلائزر لمیٹڈ میں 94.6 فیصد شیئر خریدا اور یہ خریداری 14.2 ارب روپے کی قیمت پر عمل میں آئی اور ٹیکس ریفنڈ کی مد میں حکومت کو 400 ملین روپے ادا نہیں کئے۔
کمیٹی کے حقائق کے مطابق پاک عرب فرٹیلائزر اور اس کی کنسوریشم کے درمیان معاہدے میں ہم آہنگی نہیں ہے۔ اس کنسوریشم میں فاطمہ ٹریڈنگ کمپنی‘ فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی‘ فاطمہ ہولڈنگ لمیٹڈ اور فضل کلاتھ ملز لمیٹڈ شامل ہیں۔(جاری ہے)
میدیا رپورٹس کے مطابق نجکاری کمیشن فاطمہ گروپ کے خلاف امتیاز برت رہی ہے کیونکہ اس نے حبیب رفیق اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی کنسوریشم کو ڈس کوالیفائی نہیں کیا ہے۔
نجکاری قانون کے تہت ایک حکومتی ادارہ کسی بھی نجکاری ٹرانزیکشن کی نیلامی نہیں کر سکتا اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن وزارت دفاع کے تحت آتی ہے۔ دریں اثناء فاطمہ گروپ کے چیئرمین عارف حبیب کا کہنا ہے کہ نجکاری کمیشن نے انصاف نہیں کیا ہے اور یہاں موقف سنے بغیر فیصلہ دیا ہے۔ انہوں نے فیصلے کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کے امکان کو رد نہیں کیامتعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.