سندھ ہائی کورٹ ، پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کیس پر فیصلہ محفوظ
جمعہ 12 جون 2015 16:58
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ غیر معینہ مدت تک محفوظ کر لیا۔ جسٹس سجاد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سو سو روپے نہیں دس دس روپے جرمانے عائد کریں گے اور یہ سب نوکریوں سے جائیں گے۔سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آئی جی سندھ اور دیگر پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران عدالت نے آئی جی کو وزیر اعظم کے ساتھ ڈیوٹی پر جانے کی اجازت دی جبکہ پولیس کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے عدالتی امور میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ پولیس ملک کی خاطر قربانیاں دے رہی ہے ، صحافیوں پر تشدد کا معاملہ عدالتی حدود سے باہر ہوا ، جس پر جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر لگا ترازو دیکھا ہے ،ترازو تک سندھ ہائیکورٹ کی حدود ہیں ، آپ کو تو سندھ ہائیکورٹ کی حدود کا ہی نہیں پتا ، کیا آپ تیاری کرکے نہیں آئے ،پولیس کی قربانیوں سے انکار نہیں ، لیکن اس روز توہین عدالت کی گئی ، 23 مئی کو پولیس نے سندھ ہائیکورٹ کو یرغمال بنایا تھا ، جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ آپ لوگوں کی نوکری تو گئی ، جسٹس سجاد شاہ نے کہا کہ آپ نے یہ پہلو نہیں دیکھا کہ سندھ ہائی کورٹ کی اپنی سیکیورٹی ہے جس میں سو سے زیادہ اہلکار اور ایک فل ٹائم ڈی ایس پی شامل ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.