سرینگر یونیورسٹی کے طلبہ کا طفیل متو اور 2010کے دیگر شہدا کو خراج عقیدت، بھارت مخالف مظاہرے میں کشمیری طلباء کے آزادی کے حق میں نعرے
جمعہ 12 جون 2015 17:25
سرینگر ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں سرینگر یونیورسٹی کے طلبہ نے کم عمر کشمیری طالب علم طفیل احمد متو کی شہادت کی پانچویں برسی پر مقبوضہ علاقے میں 2010کی پر امن احتجاجی تحریک کے دروان بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یونیورسٹی کیمپس میں زبردست بھارت مخالف مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈ یاسروس کے مطابق یونیورسٹی کے مختلف شعبہ ہائے تدریس سے وابستہ طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے اقبال لائبریری کے سامنے جمع ہو کر آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔ مظاہرے کا انعقاد طلبہ تنظیم ” کشمیر یونیورسٹی سٹوڈنٹس یونین“ نے کیا تھا۔ طلبہ نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں مظاہرے سے روکنے کی بہت کوشش کی اور مختلف شعبوں کے سربراہوں پر اس حوالے سے دباؤ ڈالا لیکن اپنے مذموم منصوبے میں ناکام رہی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.