وزیراعظم محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

جمعہ 12 جون 2015 17:29

کراچی ۔ 12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف جمعہ کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر خرم دستگیر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کراچی ایئر پورٹ پر وزیراعظم کا استقبال وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کیا۔ اس موقع چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر سلیم ضیاء، مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر اسماعیل راہو، شاہ محمد شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔