Live Updates

ڈی جی رینجرز کا بیان بہت سنجیدہ ہے، وزیر اعلیٰ سندھ کو 24 ناموں کو بے نقاب کرنا چاہیے، چاہے وہ تحریک انصاف سے ہی کیوں نہ ہو

شاہ محمود قریشی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 12 جون 2015 17:30

اسلام آباد ۔ 12 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پاکستان تحریک کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈی جی رینجرز کا بیان بہت سنجیدہ ہے، وزیر اعلیٰ سندھ کو 24 ناموں کو بے نقاب کرنا چاہیے، چاہے وہ تحریک انصاف سے ہی کیوں نہ ہو۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بیان بازی پر خطہ کے پر امن حالات کو بگاڑا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرز نے سالانہ 230 ارب روپے کراچی میں اکٹھا کرنے کا جو بیان دیا ہے وہ وفاقی حکومت کیلئے امتحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو ان 24 افراد کے ناموں کو بے نقاب کرنا چاہیے چاہے وہ تحریک انصاف سے ہی کیوں نہ ہوں، ایسے واقعات کی روک تھام کی ذمہ داری کس کی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم اصولی موقف پر لڑ رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات میں شفافیت ہو۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات