بالی وڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی نانی بن گئیں، چھوٹی بیٹی آہانہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش

جمعہ 12 جون 2015 17:36

بالی وڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی نانی بن گئیں، چھوٹی بیٹی آہانہ کے ہاں ..

ممبئی ۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) بالی وڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی نانی بن گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ کی ڈریم گرل اور لیجنڈ اداکارہ ہیما مالنی نانی بن گئی ہے ۔ ان کی چھوٹی بیٹی آہانہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ خبر خود اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیئر کی۔ اداکارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ تمام مداحوں کی مشکور ہیں جنہوں نے ان کو نانی بننے کی مبارکباد اور دعائیں دی ہیں۔ انہیں بے حد خوشی ہے اور یہ احساس ان کیلئے بے حد خاص ہے۔ ان کی بیٹی آہانہ نے 2014 میں بزنس مین وائیھبو ووہرا سے شادی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :