فلم ” پیکو“ کیریئر کی اہم ترین فلم ہے، دپیکا پڈوکون

جمعہ 12 جون 2015 17:40

فلم ” پیکو“ کیریئر کی اہم ترین فلم ہے، دپیکا پڈوکون

ممبئی ۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ فلم ” پیکو“ ان کے کیریئر کی اہم ترین فلم ہے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون جن کی فلم ” پیکو“ نے ہر طرف تہلکہ مچایا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا فلم کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہ فلم ان کے کیریئر کی اہم ترین فلم ہے جس میں انہیں اداکار امیتابھ بچن کی بیٹی کا کردار نبھانے کاموقع ملا ، فلم باپ بیٹی کے رشتے پر بنائی گئی ہے ، یہ دل کو چھو لینے والا موضوع ہے۔ فلم کا میوزک بھی ان کا پسندیدہ ہے ، جو وہ روزانہ فراغت میں سنتی ہیں۔ فلم کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ، فلم کی شاندار نمائش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :