شام میں جنگجووٴں نے دروز اقلیتی برادری کے 20 افراد کو ہلاک کر دیا

جمعہ 12 جون 2015 17:53

دمشق ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) شام کے شمال مغربی علاقے میں القاعدہ سے منسلک شدت پسندوں نے اقلیتی فرقے دروز سے تعلق رکھنے والے کم ازکم 20 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق قلب لوزہ نامی گاوٴں میں نصرہ فرنٹ کے جنگجووٴں نے ایک حکومتی عہدیدار کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس دوران ایک شخص گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

آبزرویٹری کے مطابق شدت پسند تازہ کمک کے ساتھ علاقے میں پہنچے اور یہاں اندھا دھند فائرنگ کر کے کم ازکم 20 لوگوں کو ہلاک کر دیا۔مغرب کے حمایت یافتہ شامی حزب مخالف کے اتحاد کا کہنا ہے کہ "دروز برادری سے تعلق رکھنے والے درجنوں نوجوان" اس حملے میں مارے گئے۔دروز مسلمانوں کی ایک شاخ ہے جو دسویں صدی عیسوی میں وقوع پذیر ہوئی اور یہ شام کی آبادی کے 5 فیصد پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :