عالمی سطح پر 15جون کو ڈینگی ڈے منایا جا رہا ہے تمام محکمہ جات اس دن کو بھرپور طریقے سے منائیں ‘ڈی سی او عدنان ارشد اولکھ
ڈینگی مچھر کی نشاندہی کیلئے شہر میں اووی ٹریپ سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں ‘کام نہ کرنیوالے محکموں کو وضاحتی لیٹر لکھے جائیں ‘ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب
جمعہ 12 جون 2015 18:43
قصور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر 15جون کو ڈینگی ڈے منایا جا رہا ہے تمام محکمہ جات اس دن کو بھرپور طریقے سے منائیں ‘ڈینگی مچھر کی نشاندہی کیلئے شہر میں اووی ٹریپ (Ovi Trap)کی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں ‘کام نہ کرنیوالے محکموں کو وضاحتی لیٹر لکھے جائیں اور اسکی کاپی کمشنر آفس بھیجی جائے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے سلسلہ میں تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تمام ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ 15جون 2015کو عالمی سطح پر ڈینگی ڈے منایا جا رہا ہے اور تمام محکمہ جات اس دن کو بھرپورطریقے سے مناتے ہوئے ضلع بھر میں بینرز ، فلیکسز ، پمفلٹس ،ڈینگی آگاہی سیمینارز اور واک کا اہتمام کریں تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے متعلق آگاہی دی جا سکے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.