پولیس حکام صوبے کے تمام بنکوں، جیولرز شاپس اور کرنسی ڈیلروں کو فوری طور پر نئے سیکورٹی SOS الرٹ سسٹم سے منسلک کریں،ناصردرانی

سسٹم کے تحت کسی بھی ڈکیتی اور رہزنی کی صورت میں ا نہیں پولیس کے ساتھ فوری رابطہ کی سروس فراہم کریگا،آئی خیبرپختونخوا کاپولیس حکام کو سرکلر جاری

جمعہ 12 جون 2015 18:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبے کے تمام بنکوں، جیولرز شاپس اور کرنسی ڈیلروں کو فوری طور پر نئے سیکورٹی SOS الرٹ سسٹم سے منسلک کریں۔ یہ ہدایات سنٹرل پولیس آفس پشاور سے صوبہ بھر کے ریجنل پولیس افسروں/ضلعی پولیس آفسروں کو ایک خصوصی سرکلر میں جاری کی ہیں۔

اس سسٹم کے تحت کسی بھی ڈکیتی اور رہزنی کی صورت میں ا نہیں پولیس کے ساتھ فوری رابطہ کی سروس فراہم کرے گا۔ سرکلر میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس مقصد کے لیے اپنے اپنے ریجنز اور اضلاع میں بنکوں، جیولرز شاپس اور کرنسی ڈیلروں دالوں کو بلا کر ان کے ساتھ باقاعدہ اجلاس منعقد کریں اور انہیں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے نئے سیکورٹی SOS الرٹ سسٹم کی سروس کے بارے میں انہیں بریف کریں۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر رہے کہ آرمی پبلک سکول پر دہشت گردی کے واقعے کے بعد صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں کو فراہم کی گئی۔ جس کے تحت انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ پولیس رسپانس یونٹوں کے ساتھ اپنے آپ کو رجسٹرڈ اور منسلک کریں۔ اب تک صوبے میں دہشت گردی کی صورت میں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے 2677تعلیمی ادارے اپنے آپ کو پولیس یونٹوں کے ساتھ منسلک کر چکی ہیں۔

SOS الرٹ سسٹم کے تحت موبائل کابٹن دبانے سے پولیس فوراً رسپانس کرکے گوگل میپ کے ذریعے مطلوبہ جگہ پر پہنچ کر کاروائی عمل میں لاتی ہے۔ اُمید کی جاتی ہے کہ بنکوں ، جیولرز شاپس اور کرنسی ڈیلروں کو یہ سروس فراہم ہونے سے پولیس کو متاثرہ جگہوں فوری رسپانس کرنے اور ملزموں کو گرفتار کرنے میں ممد و معاون ثابت ہوگا۔ اس قسم کی خدمات حاصل کرنے والے تمام متعلقہ تنظیموں کو الیکٹرک اینڈموبائل سیٹ رکھنا ہوگا جس پر پولیس سافٹ ویئر بلکل فری نصب کرے گا۔

متعلقہ عنوان :