اے این ایف ٹیبل ٹینس چمپئن شپ اختتام پذیر

جمعہ 12 جون 2015 18:52

اے این ایف ٹیبل ٹینس چمپئن شپ اختتام پذیر

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) اے این ایف ڈسٹرکٹ پشاور ٹیبل ٹینس چمپئن شپ حسیب الرحمان اور فہد خواجہ نے جیت لی،اینٹی نارکوٹکس فورس کے پراجیکٹ آفیسرمحمد عامر خورشیدنے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کفایت اﷲ ، اے این ا یف کے سعید احمد ، سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نادرخواجہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

پی ایس بی کوچنگ سنٹر قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے تعاون اور صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دو روزہ پشاور ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس کے جونیئر کیٹگری میں حسیب الرحمان نے شایان خان کو 11-7 اور 11-9 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ،شرجیل احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح سینئر کیٹگری میں فہد خواجہ نے عبیدخان کو گیارہ نواور گیارہ چھ سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کی ۔ چیمپئن شپ میں پشاور ڈسٹرکٹ کے پچاس سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ آخر میں مہمان خصوصی پراجیکٹ آفیسر محمد عامر خورشید نے انعامات تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :