آپ تو مجھ سے بھی ”ماٹھا“ شعر پڑھتے ہیں ،رضا ربانی

پٹھان کا شعر قیامت کی نشانی ہوتی ہے،شاہی سید

جمعہ 12 جون 2015 19:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) سینٹ میں دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب سینیٹر شاہی سید نے تقریر کے دوران ایک شعر پڑھا تو چیئرمین سینٹ نے کہا کہ آپ تو مجھ سے بھی ”ماٹھا“ شعر پڑھتے ہیں جس سے یقیناً شاعر کی روح کانپ اٹھی ہوگی اس موقع پر شاہی سید نے کہا کہ پٹھان جب شعر پڑھتا ہے تو اسے معمولی نہ لیا جائے وہ قیامت کی نشانی ہوتی ہے