پیشہ وارانہ غفلت کی شکایات، پشاور سمیت صوبے کے 25 ڈاکٹروں کو نوٹسز جاری
جمعہ 12 جون 2015 19:54
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) آپریشن کے دوران غفلت کے مرتکب ہونے ، پیشہ وارانہ غفلت کی شکایات پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پشاور سمیت صوبے کے پچیس ڈاکٹروں کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں اور انہیں پی ایم ڈی سی کے بورڈ کے سامنے حاضر ہونے کی ہدایات کی گئی ہے ۔
(جاری ہے)
پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ ، بنوں ، لکی مروت ، دیر ، ابیٹ آباد ، ہری پور ، سمیت صوبے کے مختلف تحصیل و ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں ، تدریسی ہسپتالوں اور پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے پچیس ڈاکٹروں جن میں دس سرجنز ، دس فیزیشنز ، پانچ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شامل ہیں کو پی ایم ڈی سی کی جانب سے نوٹسز جاری کئے ہیں پی ایم ڈی سی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مریضوں کی شکایات کی روشنی میں انہیں نوٹسز جاری کئے ہیں ۔
ان میں سے بعض ڈاکٹروں پر دوران آپریشن پیشہ وارانہ غفلت جن میں خواتین مریضوں کے جاں بحق ہونے ، آپریشن کے دوران بعض سامان کے پیٹ کے اندر رہ جانے وغیرہ کے الزامات ہیں کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ۔ تاہم اس ضمن میں محکمہ صحت نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.