ایرا نے مظفر آباد کے زلز لہ زدہ علاقوں میں 5 ارب کی لاگت سے 20میگا پراجیکٹس مکمل کر لیے ہیں، ظفر حسین واہلہ
آباد کے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے 14زلزلے سے مزاحم عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں مستقبل میں آباد ی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے لنگر پورہ اور تھوٹہ میں2000کنال کے رقبے پر دو نئے سیٹلائٹ ٹاؤن تعمیر کیے گئے ہیں،جبکہ 32منصوبہ جات پر کام اس سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا،ڈی جی مظفر آباد شہری ترقیاتی پروگرام
جمعہ 12 جون 2015 20:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ایرا نے مظفر آباد کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 5بلین روپے کی لاگت سے 20میگا پراجیکٹس مکمل کر لیے ہیں، مظفر آباد کے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے 14زلزلے سے مزاحم عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں، مستقبل میں آباد ی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے لنگر پورہ اور تھوٹہ میں2000کنال کے رقبے پر دو نئے سیٹلائٹ ٹاؤن تعمیر کیے گئے ہیں،جبکہ 32منصوبہ جات پر کام اس سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار مظفر آباد شہری ترقیاتی پروگرام کے ڈائریکٹر جنرل ظفر حسین واہلہ نے مظفر آباد کے دورے پر آئے ہوئے صحافیوں کے ایک وفد سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی تعداد نہیں بلکہ یہ منصوبوں کی دائرہ کار ور مطابقت ہے جو انکواہمیت فراہم کرتا ہے ۔(جاری ہے)
مالیاتی پیش رفت کے حوالے سے شہر میں جاری منصوبہ جات کے متعلق انہوں نے بتا یا کہ اب تک شہری ترقیاتی پروگرام کے تحت 18.5بلین روپے مختص کیے جا چکے ہیں جن میں سے 12بلین روپے مظفر آبا د شہر میں 8اکتوبر 2005کے زلزلے میں تباہ ہونے والی عمارتوں کی تعمیر نو میں صرف کیے جا چکے ہیں ۔
مظفر آباد شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فراہمی و نکاسی آب کے منصوبہ جات کو شہر میں سب سے زیادہ پزیرائی حاصل ہو ئی ہے ان منصوبہ جات کو جدید تقاضوں کے عین مطابق تعمیر کیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہر میں 50ہزار سے لے کر 2لاکھ گیلن گنجائش کے 34واٹر ٹینک تعمیر کیے گئے ہیں تا کہ ریاستی دارلحکومت کے ہر گھر تک صاف پانی مہیا کیا جا سکے ۔ 200کلومیٹر طویل پرانی پائپ لائن کوضروری مرمت کے بعد نئی پائپ لائن سے مربوط کیا گیا ہے جس کی بدولت اگلے 35سال تک شہر کی بڑھتی ہوئی پانی کی ضرورت پوری کی جاسکے گی۔زلزے میں تباہ ہونے والی سڑکوں اور عمارتوں کے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مظفر آباد کے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے 14زلزلے سے مزاحم عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں جن میں شاپنگ پلازہ، شاپنگ کمپلیکس، مٹن اینڈ فش مارکیٹ،طارق آباد بائی پاس روڈ، کالج روڈ اور 132KVAکا گرڈ سٹیشن قابل ذکر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مظفر آباد اور اس کے گرد نواح کی عوام نلوچھی پل کی صورت میں ایک شاندار منصوبے سے فیض یاب ہو رہے ہیں جبکہ جلال آباد پل کی تعمیر کے بعد شہر میں ٹریفک کے بہاؤ میں مزید بہتری آئی ہے۔ہاؤسنگ پراجیکٹ کے متعلق بات کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں آباد ی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے لنگر پورہ اور تھوٹہ میں2000کنال کے رقبے پر دو نئے سیٹلائٹ ٹاؤن تعمیر کیے گئے ہیں ۔شہریوں کو تفریحی سہولیات مہیا کرنے کیلئے شہر میں پرانے تین پارکس کی تزین و آرائش کے ساتھ ساتھ دو نئے پارکس بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔صحافیوں کو CMHمظفر آباد کے متعلق بھی بتایا گیا کہ یہ ہسپتال جس کا نام شیخ خلیفہ بن النہیان رکھا گیا ہے جدید تعمیر کا ایک شاہکار ہے جس میں انتہائی جدید لیبارٹریاں اور آپریشن تھیٹر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مظفر آباد شہر کی آبادی کیلئے شہر میں پرائمری سکولوں سے لے کر یونیورسٹیوں تک موجود ہیں جو جدید اور معیاری تعلیم فرہم کر رہی ہیں۔ظفر واہلہ نے کہا کہ تعمیر و ترقی کی تمام تر توجہ مظفر آباد شہر کی آبادی کے عام شہری کے معیار زند گی کو بہتر سے بہتر بنانا ہے نلوچھی پل، بینک روڈ پلازہ، آفیسرز کلب اور سینٹرل لائبریری جیسے منصوبے شہریوں کے معیار زند گی میں تبدیلی لا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.