شیخ رشید کی پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے دو سگے بھائیوں کے گھر آمد، تعزیت کا اظہار

جمعہ 12 جون 2015 21:11

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد راولپنڈی پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے دو سگے بھائیوں کی تعزیت کیلئے جمعہ کے روز متاثرہ خاندان کے ہاں گئے اور انہیں برطانیہ میں مقیم سماجی رہنما شیخ مسلم سربلند کی جانب سے بجھوائی گئی پانچ لاکھ روپے کی نقد امداد فراہم کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پران کے ہمراہ شیخ عبدالمنان ،شیخ سلمان کریم اورشیخ فضل الرحمان بھی موجودتھے ۔متاثرہ خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پولیس گردی کے اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے راولپنڈی ایک پرامن شہر ہے جہاں پر اس طرح کے واقعہ نے شہریوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے واضح کرتے ہیں کہ راولپنڈی کو پولیس اسٹیٹ نہیں بننے دیں گے اور واقعہ میں ملوث کرپٹ اور ظالم پولیس اہلکاروں کو قرار واقعی سزا ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

متعلقہ عنوان :