وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پیرا میڈیکل سٹاف کی اپ گریڈیشن کا حکم دیدیا

صحت جیسے اہم شعبے میں طبی عملے کو ہڑتالوں وغیرہ سے گریز کرنا چاہئے،پرویز خٹک پیرا میڈیکس کی گریڈ 9 کی بجائے 12 میں بھرتی کا مطالبہ پورا ہونے پرخیبرپختونخوا پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی

جمعہ 12 جون 2015 21:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پیرا میڈیکل سٹاف کی اپ گریڈیشن کا حکم دیا ہے اور محکمہ اسٹبلشمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بارے میں ضابطے کی تمام کاروائی فوری طور پر پوری کرے۔

(جاری ہے)

پیرا میڈیکس کی گریڈ 9 کی بجائے گریڈ12 میں بھرتی کا مطالبہ پورا ہونے پرخیبرپختونخوا پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن نے اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ایسوسی ایشن کے صدر جوہر علی اور چیئر مین سراج الدین برکی کی قیادت میں جمعہ کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیااس موقع پر محکمہ صحت اور اسٹبلشمنٹ کے حکام بھی موجود تھے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پیرا میڈیکس کو یقین دلایا کہ اُن کے ابتدائی سکیل 9 کی گریڈ12 میں تبدیلی کے اقدامات پر نئے مالی سال سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا پرویز خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت کو اس حقیقت کا بخوبی علم ہے کہ موجودہ تنخواہوں میں سرکاری ملازمین کا گزارہ مشکل ہے اس لئے دستیاب وسائل کے مطابق حکومت خود ہی اُن کے حالات بہتر بنانے کے اقدامات کر رہی ہے اُنہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ دنیا میں صحت اور دوسرے شعبوں کی خدمات کا نظام اس لئے ٹھیک ہے کہ وہاں قوانین پر عمل درآمد کے علاوہ ملازمین کی تنخواہیں بھی اُن کی ضروریات کے مطابق ہیں اُنہوں نے کہا کہ انہی خطوط پر خیبرپختونخوا حکومت بھی تنخواہوں میں اضافہ کرکے ملازمین کے حالات اور خدمات کا معیار بہتر کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحت جیسے اہم شعبے میں طبی عملے کو ہڑتالوں وغیرہ سے گریز کرنا چاہیئے اور حکومت سے تعاون کرنا چاہیئے تاکہ دکھی مریضوں کیلئے آسانی پیدا ہو۔

متعلقہ عنوان :