انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ ڈسکہ کے مرکزی ملزم کو چار روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر دوبارہ جیل بھجوا دیا

جمعہ 12 جون 2015 21:32

گوجرانوالہ۔12 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ ڈسکہ کے مرکزی ملزم پولیس انسپکٹر کو عدالت میں چالان پیش نہ ہونے پر چار روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر دوبارہ جیل بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

سانحہ ڈسکہ کے ملزم ایس ایچ او شہزاد وڑائچ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر خصوصی عدالت نمبر 1 میں پیش کیا گیا جہاں پر فاضل عدالت کے جج امتیاز احمد نے چالان پیش نہ کیے جانے پر ملزم کو دوبارہ چار روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا تے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ ملزم کے مقدمہ کا مکمل چالان عدالت میں پیش کیا جائے۔

اس موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے دہشت گردی کی عدالت کے باہر سیکورٹی انتہائی سخت تھی، پولیس کی بھاری نفری کو احاطہ عدالت میں تعینات کیا گیا تھا۔ یا د رہے کہ ملزم نے25 مئی کو فا ئرنگ کر کے ڈسکہ با ر کے صدر رانا خا لد عبا س اور عرفان ایڈو کیٹ کو قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :