لاڑکانہ ،الیکشن کمیشن نے نئے حلقہ بندیوں کی لسٹیں جاری کردیں

لاڑکانہ شہر میونسپل کارپوریشن پر مشتمل ہوگا ،11 یونین کاؤنسل ختم کرکے 20 یونین کمیٹیاں ،80 شہری وارڈ قائم بنائے گئے ہیں

جمعہ 12 جون 2015 22:34

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) لاڑکانہ میں الیکشن کمیشن نے نئے حلقہ بندیوں کی لسٹیں جاری کردی ہیں جس میں لاڑکانہ شہر میونسپل کارپوریشن پر مشتمل ہوگا جس کے 11 یونین کاؤنسل ختم کرکے 20 یونین کمیٹیاں اور ان میں 80 شہری وارڈ قائم بنائے گئے ہیں، ضلع کے دیہی یونین کاؤنسلوں کی تعداد 32 سے بڑہاکر 47 کردی کیے گئے ہیں، رتوڈیرو اور نوڈیرو میں میونسپل کامیٹیاں، گیریلو، باڈہ، ڈوکری اور آریجا میں ٹاؤن کمیٹیاں بنائے گئے جن میں 46 وارڈ قائم کیے گئے ہیں جبکہ دیہات کے یونین کاؤنسلوں میں 188 جنرل وارڈ بھی بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ میں ستمبر مہینے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے لاڑکانہ میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے ضلعی کے اندر نئے حلقہ بندیوں کا مکمل کرکے لسٹیں جاری کردی ہیں بلدیاتی اداروں کے ایکٹ 2013 کے مطابق کیے گئے نئے حلقہ بندیوں میں لاڑکانہ شہر میں میونسپل کمیٹی ختم کرکے اسے میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیا گیا ہے اس سے قبل لاڑکانہ شہر کے اندر 11 یونین کاؤنسلیں تھے جن کو ختم کرکے 20 یونین کمیٹیاں قائم کیے گئے ہیں ہر یونین کمیٹی میں 4 وارڈ بنائے گئے ہیں اور مجموعی طور پر شہر کے اندر 80 وارڈ قائم کیے گئے ہیں، لسٹوں کے مطابق رتوڈیرو اور نوڈیرو میں میونسپل کمیٹیاں جبکہ ڈوکری، باڈہ، گیریلو اور آریجا میں ٹاؤن کیمٹیاں بنائے گئے ہیں رتوڈیرو میونسپل کمیٹی میں 10 وارڈ، نوڈیرو میونسپل کمیٹی میں 7 وارڈ، گیریلو ٹاؤن میں 3 وارڈ، باڈہ ٹاؤن کمیٹی میں 14 وارڈ، ڈوکری ٹاؤن کمیٹی میں 5 وارڈ اور آریجا ٹاؤن کمیٹی میں 7 وارڈ بنائے گئے ہیں، ضلع کے دیہی علائقوں میں پہلے 32 یونین کاؤنسلز تھے جن کی تعداد میں اضافہ کرکے 47 کردیا گیا ہے جس کے مطابق لاڑکانہ تحصیل میں 13، رتوڈیرو تحصیل میں 12، ڈوکری تحصیل میں 11 اور باقرانی تحصیل میں بھی 11 یونین کاؤنسل شامل ہونگے، لاڑکانہ تحصیل کے 13 یونین کاؤنسلز میں لنڈ، کوٹی، رشید وگن، رتوکوٹ، بیڑو چانڈیو، عاقل، فل، مٹودیرو، فتح پور، ماہوٹا، آگانی، دامراہ، وکیا سانگی، رتوڈیرو تحصیل میں 12 یونین کاؤنسل میں لاشاری، جمعو اگہم، بوسن، سعیدودیرو، بنگل دیرو، طیب، پیربخش بھٹو، عزت جی وانڈ، گڑھی خدابخش بھٹو، وارث ڈنو ماچھی، کوہیری، بہمن، ڈوکری تحصیل کے 11 یونین کاؤنسل میں وڈی وہنی، دڑا، گجھڑ، سامٹیہ، سیہڑ، ٹاٹڑی، گاجی دیرو، کارانی، یارولاکھیر، وکوڑو، موہن جو دڑو ایٹ بگی، باقرانی تحصیل کے 11 یونین کاؤنسل میں پٹھان، مشوری شریف، نائچ، بخش جتوئی، محراب پور، ماٹو، فرید آباد، مڈباہو، گڈ، مہر وڈا اور پرانو آباد شامل ہیں، دیہات کے ہر یونین کاؤنسل میں بھی چار چار جنرل وارڈ قائم کیے گئے ہیں لسٹ کے مطابق 47 یونین کاؤنسلوں میں 188 جنرل وارڈ اسی طرح ضلع کے چاروں تحصیلوں میں 47 یونین کاؤنسل ضلع کاؤنسل کے ماتحت ہونگے۔

متعلقہ عنوان :