لاہور،صوبائی ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کیلئے 10ارب 82کروڑ روپے مختص

جمعہ 12 جون 2015 22:39

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبائی ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کیلئے 10ارب 82کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ۔بجٹ میں صوبے میں غریب ترین طبقہ کو ہیلتھ کور مہیا کرنے کیلئے ہیلتھ انشورنس سکیم کا اجراء کیا جارہے اس سکیم کیلئے پہلے مرحلے میں آٹھ اضلاع شامل کئے گئے ہیں جس کیلئے 2ارب 50کروڑ روپے مختص کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مظفر گڑھ میں ترکی کی مدد سے بنائے جانے والے ہسپتال کی توسیع کیلئے 1ارب روپے مختص کئے جارہے ہیں صوبے کے دور دراز علاقوں میں صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے موبائل ہیلتھ یونٹ منصوبے میں توسیع کی جارہی ہے جس کیلئے 1ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت پنجاب ایک سٹیٹ آف دی آرٹ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر پر کام شروع کرچکی ہے ۔ اس منصوبے کیلئے آئندہ مالی سال میں 3ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔

متعلقہ عنوان :