برطانیہ کے سب سے بڑے خاندان کا فیصلہ

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 12 جون 2015 22:56

برطانیہ کے سب سے بڑے خاندان کا فیصلہ

مورکامبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جون۔2015ء) لنکاسٹر سے تعلق رکھنے والے راڈفورڈز نے اپنے گھر میں 18 ویں بچے کو خوش آمدید کہا۔ برطانیہ کا یہ سب سے بڑا خاندان حیرت انگیز طور پر حکومت سے بچوں کے لیے سہولیات کے نام پر ایک پائی نہیں لیتا۔ برطانیہ کے بہت سے بڑے خاندان والے ہرسال حکومت سے لاکھوں پاؤنڈ صرف بچوں کی پرورش کی مد میں لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

بچوں کے والدین سو راڈفورڈ اور نوئل راڈ فورڈ دونوں 43 سال کے ہیں اور بیکری کا کاروبار کرتے ہیں۔اٹھاریں بچی ہیلی کے بہن بھائیوں میں 26 سالہ کرس، 21 سالہ صوفی، 19 سالہ چلوے، 17 سالہ جیک، 15 سالہ ڈانیئل، 14 سالہ لیوک، 13 سالہ ملی، 12 سالہ کیٹی، 11 سالہ جیمز، 9 سالہ ایلی، 8 سالہ ایمی، 7 سالہ جوش، 6 سالہ میکس، 4 سالہ ٹیلی ، 3 سالہ آسکر اور 2 سالہ کیسپر شامل ہیں۔ راڈفورڈ کا ایک بچہ ایلفی حمل کے 26 ویں ہفتوں میں ہی فوت ہو گیا تھا۔ راڈفورڈ کے ہاں پہلا بچہ 14 سال کی عمر میں ہوا تھا۔ مسز راڈفورڈ کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی اور بچوں کی ماں بننا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu