ملک بھر میں معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، بلیغ الرحمن

معیاری تعلیم کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،ریڈنگ کے معیار کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے،ورکشاپ سے خطاب

جمعہ 12 جون 2015 23:09

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) وفاقی وزیر مملکت برائے فنی تعلیم و داخلہ انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، قوم کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے اقدامات کئے جارہے ہیں ،ریڈنگ کے معیار کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت فنی تعلیم اور یو ایس ایڈ کے زیر اہتمام اردو پڑھنے کی مہارت کے پروگرام کے موضوع پر پانچ روزہ ورکشاپ کے اختتامی روز بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پانچ روزہ ورکشاپ میں ماہرین نے ریڈنگ کے معیار سے شرکاء کو بہتر انداز میں آگاہ کیا ہو گا ۔

(جاری ہے)

معیاری تعلیم کی فراہمی ایک بہت بڑا ٹاسک ہے ،سکولوں کے تعلیمی معیار کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ ریڈنگ سیکھنے کا بنیادی جزو ہے ،ورکشاپ وفاقی تعلیمی اور پیشہ ورانہ تربیت کے مختلف اقدامات کے درمیان ایک اہم اضافہ ہے،ورکشاپ وزارت کی سہ فریقی اجتماعی کوشش ہے،انہوں نے کہا کہ مستقبل کے تعلیمی ایجنڈے کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں،پاکستان میں مختلف پڑھنے کی مہارت کے لئے معیار قائم نہیں ہوا،انہوں نے کہا کہ یقینی طور پرمعیاری ترقیاتی عمل نہ تو آسان ہے اور نہ ہی آسانی سے دستیاب ہے،انہوں نے کہا کہمعیاری تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے کم از کم قومی تعلیمی معیارکو بہتر کیا جا رہا ہے ،وزیر مملکت نے یقین دلایاکہ ورکشاپ کی سفارشات بین الصوبائی تعلیمی کانفرنس میں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

طارق

متعلقہ عنوان :