ملتان میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق،خاتون زخمی

ہفتہ 13 جون 2015 11:07

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) ملتان میں غریب نواز آباد میں مکان کی چھت گرنے سے 3 خواتین اور 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس کے مطابق ملتان کے علاقے غریب نواز آباد میں زیر تعمیر مکان کے ایک کمرے میں 4 خواتین اور 3 بچے ناشتہ کر رہے تھے کہ اچانک گھر کی چھت گر گئی۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کیا جہاں 3 خواتین اور 2 بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت رضیہ، عطیہ اور صابرہ کے ناموں سے ہوئی جب کہ ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :