میرا سلمان اور شاہ رخ سے کوئی مقابلہ نہیں، دونوں بڑے فنکار ہیں، عامر خان

ہفتہ 13 جون 2015 11:25

میرا سلمان اور شاہ رخ سے کوئی مقابلہ نہیں، دونوں بڑے فنکار ہیں، عامر ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) بالی ووڈکے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ میرا سلمان اور شاہ رخ خان سے کوئی مقابلہ نہیں ہے وہ دونوں بہت بڑے اداکار ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سلمان خان نے اپنے مداحوں کو تنبیہ کی تھی کہ اگر انہوں نے عامر خان اور شاہ رخ خان کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنا اور تینوں خان کے درمیان درجہ بندی کرنا بند نہ کیا تو وہ اپنا ٹوئٹر اکاوٴنٹ بند کر دینگے جس کے بعد اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ ان کے درمیان کوئی نمبر ون کا کھیل نہیں ہے ،سلمان کی ٹویٹ کے حوالے سے عامر خان نے کہا کہ یہ سلمان کی محبت ہے اور میں ان کی ان باتوں سے متفق ہوں، انہوں نے کہا کہ میرے لئے کوئی اداکار چھوٹا نہیں، سلمان اور شاہ رخ دونوں بڑے اداکار ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک لمبے عرصے سے بالی ووڈ اداکار اپنی فلموں میں کامیابی حاصل کررہے ہیں جسے ان کے پرستار نہایت پسند کرتے ہیں، لوگوں کو اداکاروں میں درجہ بندی کرنا بند کردینی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :